اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے اندر، باہر اور پارکنگ کی لائٹس بجھا دی گئیں تاہم تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اس وقت سپریم کورٹ میں دکھائی دیئے ۔فواد چوہدری کے مطابق فیصل چوہدری چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کے گھر گئے ہیں ان کا انتظار کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فیصل چوہدری چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کوتوہین عدالت کی درخواست دینے گئے ہیں، اگر وہاں سے کوئی نتیجہ نکلا تو ٹھیک، ورنہ دیکھیں گے۔پولیس حکام نے سپریم کورٹ میں فواد چوہدری سے ملاقات بھی کی ۔اس سے قبل فیصل چوہدری نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی کوشش کی تھی تاہم چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔