اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کی ریکوزیشنز کی توثیق کر تے ہوئے جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کی سفارش کی ۔
بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس میں وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف کی جانب سے توڑ پھوڑ اور قومی سرکاری املاک پرحملوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔اجلاس میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے قومی ریاستی اداروں پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف پرتشدد کارروائیوں کو ملک دشمنی کے مترادف قرار دیا۔اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے،سرکاری املاک اور دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے۔فاقی کابینہ کے اجلاس میں جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کی سفارش کی گئی۔وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف پرتشدد کارروائیوں کو ملک دشمنی کے مترادف قرار دیا ۔