اسلام آباد (این این آئی)صوبائی دارالحکومت پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے مشتعل کارکنوں نے ایمبولینس کو بھی نہ بخشا۔پشاور میں شیرشاہ روڈ پر پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے ایدھی ایمبولینس کو روکا، مریض کو اْتارا اور ایمبولینس کو توڑ پھوڑ کے بعد اسے نذر آتش کر دیا۔