بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

ملک بھر میں پرائیویٹ اسکولز بند، امتحانات ملتوی

datetime 10  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے اعلان پر ملک بھر میں پرائیویٹ اسکول بند رہے جس کے بعد کئی امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلائو گھیرائو اور احتجاج کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں بدھ سے ہفتے تک اسکولوں سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ صوبے میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی 13 مئی تک ملتوی کردیے گئے ہیں۔دوسری جانب لاہور کے تمام سرکاری اسکول بھی بند رہے جبکہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں جماعت کا پرچہ ملتوی کردیا گیا ۔ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کی کمیٹی نے پنجاب بھر میں امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ۔دوسری جانب صورتحال کے پیش نظر برٹش کونسل نے بھی 10 مئی کو ہونے والے امتحانات منسوخ کردیے ، فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام آج مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ کردیا گیا ادھر کراچی ،حیدرآباد اور شہیدبے نظیرآباد میں میٹرک کے امتحانات معمول کے مطابق ہوئے علاوہ ازیں کوئٹہ کی سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی بند رہی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…