اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امراء جانے والے راستے بند

datetime 10  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سابق وزیراعظم نوازشریف کی لاہور میں واقع رہائش گاہ جاتی امراء کے اطراف کے راستے سیل کردیئے گئے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنان مشتعل ہوگئے

اور مختلف شہروں میں جلائو گھیرائو اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے واقعات پیش آئے۔تحریک انصاف کے کارکنان نے فیصل آباد میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے ڈیرے پر پتھروں سے حملہ کیا اور رانا ثنا اللہ کے پوسٹر کو بھی نذر آتش کیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ جب کہ لاہور ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ آفس پر بھی دھاوا بولا ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے ممکنہ احتجاج اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور میں واقع جاتی امراء رہائش گاہ جانے والے تمام راستے سیل کردیئے گئے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان کو جاتی امراء جانے سے روکنے کے لئے پولیس نے جاتی امراء کے اطراف راستے بھی سیل کردیئے ہیں ، اور راستوں پر کنٹینرز لگا دیئے گئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…