لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کو بے گناہ قرار دے دیا۔احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے کیس کی سماعت کی ۔شہبازشریف کے نمائندے انوارحسین نے عدالت پیش ہوکرحاضری مکمل کرائی۔قومی احتساب بیورو (نیب ) نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سپلیمنٹری رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا کروائی ۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف انکی اہلیہ نصرت شہباز ،حمزہ شہباز سمیت دیگر کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بے گناہ قرار دیا گیا ۔ جج احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24مئی تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ نیب لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف اور انکے خاندان سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔