سرگودھا(این این آئی)سرگودھا شہر میں کام کی اجرت مانگنے پر شادی والے گھرانے نے گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور حالت غیر ہو جانے پر گھر کے باہر گلی میں پھینک دیا جس کو ریسکیو نے ہسپتال منتقل کر دیا۔
زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ سیٹلائیٹ ٹاؤن علی ٹاؤن میں خاتون صغراں کو جٹ برادری کے ایک گھرانے نے شادی کے موقع پر گھریلو ملازمہ رکھا اور اجرت 15000 روپے طے کی.لیکن شادی گزر جانے پر پورے مہنیہ کام کے بعد شادی کے کام کی اجرت 4000 روپے تھما دی جس نے اپنا حق مزید 11 ہزار روپے مانگا تو مالکن نے بیٹوں کے ہمراہ خاتوں پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور حالت غیر ہو جانے پر گھر سے باہر گلی میں پھینک دیا.
اہل علاقہ کی اطلاع پر 1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ گھریلو خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں خاتون شوہر نے حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے کے ساتھ فراہمی انصاف کا مطالبہ کر دیا-