اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

13 پارٹیاں سازش کے تحت جمہوریت کا گلا گھونٹنا چاہتی ہیں’شیخ رشید

datetime 8  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ 13پارٹیاں انتشار اور خلفشار سے سوچی سمجھی سازش کے تحت جمہوریت گلا گھونٹنا چاہتی ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے

سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی، اس ملک میں یا سیاسی استحکام آئے گا یا سیاسی انقلاب آئے گا۔سربراہ عوامی تحریک کاکہنا تھا کہ 13پارٹیوں کی سیاست کو عوام زندہ دفن کردے گی، جو عدلیہ کے آئین اور قانون کا فیصلہ نہیں مانے گا وہ آئین اور قانون کے شکنجے میں آجائے گا۔ان کاکہنا تھا کہ ایک سال میں امپورٹڈ حکومت نے ملک کو معاشی، سیاسی،اقتصادی گڑھے میں گرادیا ہے، نہ عدلیہ کے کہنے پر پیسے دیے نہ سکیورٹی دی، نہ ہی اسمبلی کی کارروائی کی کاپی دی،جس کا نتیجہ کھلی آئینی اور قانونی جنگ نکلے گا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں بشکیک سے3روزہ دورے کے بعد پاکستان پہنچ چکا ہوں ، آخری5اوورز کا سیاسی میچ شروع ہوگیا ہے، اس میچ میں تھرڈ امپائر کی ضرورت نہیں پڑے گی، عنقریب آئینی،قانونی معاملات پر عدلیہ کی طرف سے فیصلہ آکر رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…