اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے سیکیورٹی پروٹوکول زمان پارک پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے ایک ایلیٹ فورس اور ایمبولینس زمان پارک پہنچ چکی ہیں جبکہ عمران خان کے قافلے کیساتھ ساتھ چلنے کیلئے ایک جیمرز وہیکل بھی زمان پارک پہنچ چکی ہے۔