منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

مس یونیورس کی 23 سالہ فائنلسٹ گھڑ سواری کے دوران المناک حادثے میں چل بسیں

datetime 7  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی)2022 کی مس یونیورس کی فائنلسٹ اور آسٹریلوی فیشن ماڈل، سینا ویر 23 سال کی عمر میں ایک المناک گھڑ سواری حادثے کے بعد چل بسیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل کو گزشتہ ماہ اپنے آبائی وطن آسٹریلیا میں گھوڑے پر سواری کے دوران خطرناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد وہ زندگی کی بازی ہا رگئیں، جب کہ ماڈل کی موت کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کی۔

سینا ویر 2 اپریل کو آسٹریلیا کے ونڈسر پولو گراؤنڈ پر گھڑ سواری کررہی تھیں جب ان کا گھوڑا گر گیا۔ماڈل کو شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد ان کا اسپتال میں علاج جاری تھا اور وہ وینٹی لیٹر پر تھیں، تاہم 4 مئی کو سینا دم توڑ گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ماڈل کی موت کی خبر ان کے اہلخانہ نے شیئر کی اور کہا کہ انہوں نے اسے لائف سپورٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سینا ویر نے سڈنی یونیورسٹی سے انگریزی اور نفسیات کی تعلیم میں ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…