جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ملک میں کوئی غیر تصدیق شدہ موبائل سم فعال نہیں، حکومت کا دعویٰ

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا(نیوزڈیسک) سینیٹ میں حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں استعمال کی جانے والی ہر مقامی موبائل سم کی نادرا سے کم از کم ایک مرتبہ تصدیق کرائی جاچکی ہے جس کے بعد اب ملک میں کوئی غیر تصدیق شدہ موبائل سم فعال نہیں۔چیئرمین رضا ربانی کی سربراہی میں سینیٹ کے اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ارکان پارلیمنٹ کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں اس وقت کوئی غیر تصدیق شدہ سم نہیں ہے، تمام سموں کی نادرا سے کم از کم ایک مرتبہ تصدیق کی جاچکی ہے، تصدیقی عمل کے دوران 9 کروڑ 83 لاکھ سمیں بند کردی گئی ہیں جب کہ بین الاقوامی رومنگ پر 2 لاکھ 23 ہزار غیرملکی سمیں بھی استعمال کی جارہی ہیں۔وزیرمملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران مصنوعات کے شعبے میں تجارتی خسارہ 22 ارب ڈالرز جب کہ خدمات میں ڈھائی ارب ڈالرز رہا۔ حکومت بیرونی ادائیگیوں میں توازن لانے کے لئے برآمدات کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے۔اجلاس کے دوران چیئرمین رضا ربانی نے سعید غنی ، الیاس احمد بلور، محسن عزیز، سسی پلیجو اور شیری رحمان کی جانب سے نندی پور منصوبے سے متعلق زیر التواء کئی تحاریک بھی بحث کے لئے منظورکرلیں



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…