پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کیا سیل فون ٹاورز تابکاری شعاعیں خارج کرتے ہیں؟ چونکا دینے والا انکشاف

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)ٹیلی کام کے شعبے میں بے پناہ ترقی کے بعد ہر شخص کے پاس موبائل فون آچکا ہے اور اب ہمیں جگہ جگہ موبائل فون ٹاور بھی نظر آتے ہیں جو ہمارے موبائل فونز تک سگنل پہنچاتے ہیں۔ یہ ٹاورز رہائشی علاقوں میں بھی قائم ہیں اور ان سے نکلنے والی شعاﺅں کے بارے میں طرح طرح کے تفکرات پائے جاتے ہیں۔ اکثر یہ رائے سامنے آتی رہی ہے کہ یہ شعاعیں صحت کے مسائل اور حتیٰ کہ کینسر جیسے امراض کا سبب بن سکتی ہیں۔اس سلسلے میں دنیا بھر میں متعدد تحقیقات کی جارہی ہیں اور ایک ایسی ہی تحقیق ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (TRAI)کی طرف سے بھی کی گئی ہے جس میں معلوم ہوا ہے کہ موبائل ٹاورز سے خطرناک شعاعیں نکلنے کا نظریہ بے بنیاد ہے اور ان ٹاورز کی ہمارے ارد گرد موجودگی صحت کیلئے کسی مسئلے کا سبب نہیں ہے۔بھارت میں مختلف علاقوں میں انہیں خدشات کے باعث متعدد موبائل فون ٹاور ہٹادیئے گئے تھے، جن کی وجہ سے کال ڈراپ کا شدید مسئلہ پیدا ہوگیا تھا۔ اس تحقیق کے سامنے آنے کے بعد حکومت نے موبائل فون کمپنیوں کو جلد از جلد ٹاورز کی تعداد بڑھا کر کال ڈراپ کا مسئلہ حل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس تحقیق کے دوران ریاست ہماچل پردیش میں 300موبائل ٹاورز سے معلومات اکٹھی کی گئیں تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…