جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

فیس بک پر اب ناپسندیدہ پوسٹ پر رائے کا اظہار ممکن ہو سکے گا،کام شروع

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اب ناپسندیدہ پوسٹ پر رائے کا اظہار ممکن ہو سکے گا۔فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ نے کیلیفورنیا میں فیس بک کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ ناپسندیدگی کا اظہار کرنے کے لیے بٹن جلد دستیاب ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ’ڈس لائک‘ کے بٹن کو تجرباتی طور پر متعارف کروانے کے بہت قریب ہیں۔فیس بک پر پسندیدگی کا اظہار کرنے کے لیے تو لائک کا بٹن موجود ہے تاہم ناپسندیدگی کا اظہار کسی نشان کے ذریعے کرنا ممکن نہیں۔مارک زوکربرگ کے مطابق اب تک ڈس لائک بٹن کے لیے سینکڑوں افراد ان سے مطالبہ کر چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن بہت اہم ہے کیونکہ وہ حقیقتاً یہ کہنے کے قابل ہو چکے ہیں کہ ’ہم اس پر کام کر رہے ہیں، اور اس کا تجربہ کرنے کے بہت قریب ہیں۔تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ اس طریقہ کار سے لوگ دوسروں کی پوسٹس کو ڈاو¿ن کریں۔اس کے بجائے یہ اس وقت ہوگا جب لوگ کسی اداس کرنے والی پوسٹ پر لائک کرتے ہوئے اپنے آپ کو غیر حساس محسوس کرتے ہیں۔سماجی رابطوں کی ماہر پروفیسر اندریا فورٹے کہتی ہیں کہ اس بٹن کو لوگ کسی پوسٹ سے اتفاق نہ کرنے کی صورت میں استعمال کر سکتے ہیں یا اس کے ذریعے کسی افسوسناک واقعہ پر اپنی رائے کے اظہار کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…