اسلام آباد( نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اب شناختی کارڈ ، پاسپورٹ ایک ہی جگہ سے بنوائے جا سکیں گے اور کسی سفارش کی ضرورت نہیں ہوگی ، ایس ایم ایس سروس سے آسانیاں پیدا ہوں گی۔وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو پاسپورٹ کے حصول کیلئے سفارش کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایس ایم ایس سروس سے پاسپورٹ کے حصول میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔انھوں نے کہا کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ایک ہی جگہ سے بنوائے جا سکیں گے۔ پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست گزار کو ایس ایم ایس نمبر دیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی آسان فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کیلئے نظام کو شفاف اور بہتر بنا رہے ہیں۔چودھری نثار کا کہنا تھا کہ صارفین کو پاسپورٹ کے اجرا سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی ، نادرا سے مل کر کراچی ، لاہور ، اسلام آباد میں سروس سنٹر قائم کیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ای سی ایل میں کسی کا نام ڈالنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری ہوگا ، ای سی ایل میں ڈالے گئے افراد کو اپیل کا حق دیا جائے گا۔ شناختی کارڈ کا غلط استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا ، شہریوں کو پاسپورٹ ان کے گھر کی دہلیز پر ملے گا۔