جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

طلبہ کا ٹیسٹ لینے والے این ٹی ایس کے سی ای او کا پی ایچ ڈی مقالہ چوری شدہ نکلا

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اگر کسی تعلیمی ادارے کا سربراہ خود ہی چوری کا مقالہ جمع کراکے جعلی ڈگری حاصل کرتا ہو تو پھر آپ اس ادارے کی تعلیمی قابلیت اور لئے جانے والے ٹیسٹ کے معیار کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق این ٹی ایس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور کامسیٹس یونیورسٹی کے پروریکٹر ڈاکٹر ہارون الرشید نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے لئے جو مقالہ جمع کرایا وہ طلبہ کا چوری کردہ تھا۔ ایچ ای سی نے بھی ڈاکٹر ہارون الرشید کی جعلی ڈگری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقالے میں 72 فیصد مواد چوری شدہ ہے۔ایچ ای سی نے21 اگست کو کامسیٹس یونیورسٹی کے حکام کو ایک خط لکھا جس میں ان سے ڈاکٹر ہارون الرشید کی ڈگری سے متعلق 90 روز میں جواب طلب کرلیا ہے تاکہ کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر ہارون الرشید نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے میں اسٹوڈنٹس کا تھیسز چوری کیا اور پھر حکومت کی جانب سے انہیں شاندار کارکردگی پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔دوسری جانب سے خورشید شاہ کی زیر صدارت آج پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے اجلاس میں بھی کامسیٹس یونیورسٹی اور این ٹی ایس میں گھپلوں اور کرپشن کے معاملے پر بھی بات چیت کرنا تھی تاہم کامسیٹس کے معاملے کو پر اسرار طور پر پی اے سی کے اجلاس سے غائب ہی کر دیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے کامسیٹس اور این ٹی ایس میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں اور کرپشن کے الزامات چل رہے تھے اور پھر ایکسپریس نیوز نے جب حکام بالا کی توجہ اس اہم معاملے کی جانب دلائی تو اس معاملے کا نوٹس لیا گیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…