گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ کا 8 سالہ عبداللہ بھی حرم شر یف حا دثہ کے شہدا ءمیں شامل جبکہ والدین اور بڑا بھائی زخمی ہیں ۔ تیسری جما عت کا طا لبعلم تھاپو تے کی شہا دت کی اطلا ع پر دادی اور پھو پھی سمیت خاندان کے تمام افراد غم سے نڈھال ہیں۔ عبداللہ کی شہا دت پر خاندان کے افراد غم سے نڈھال ہو گئے ۔شہید کی پھو پھی سا جدہ بی بی کے مطا بق عبداللہ اپنی والدہ تنزیلہ بی بی اور بڑے بھا ئی حسنین کے ہمراہ تین ماہ قبل اپنے والد فا روق کے پا س سعودی عرب پہنچا جس نے والدین اور بھائی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور اب حج کی ادائیگی کر نا تھی کہ حا دثہ کے با عث شہید ہو گیا۔ عمرہ کی ادائیگی کے بعد عبداللہ کے والد نے اپنی والدہ عنا ئت بیگم کو فون کر کے بتا یا کہ عبداللہ کا اصرار ہے عبداللہ نے روزگا ر کیلئے سعودی عرب میں مقیم اپنے والد سے کئی مر تبہ اللہ کا گھر دیکھنے کی خو اہش کا اظہار کیا تھا ۔کہ حج کی ادائیگی کے بعد تنزیلہ اور حسنین کو واپس پا کستان بھجوا دو جبکہ وہ سعودی عرب میں ہی رہنا چاہتا ہے۔ عبداللہ کے خاندان کا کہنا ہے کہ عبداللہ کی سعودی عرب میں رہنے کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہو ئے اسکی تدفین سعودی عرب میں ہی کر نے کا فیصلہ کیا ہے