ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس سننے والے جج کا تبادلہ کردیا گیا

datetime 19  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس سننے والے جج کا تبادلہ کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کر رہے تھے، جنہیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق

کی ہدایت پر رجسٹرار ہائیکورٹ نے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کا تبادلہ ویسٹ کورٹ سے ایسٹ کورٹ میں کیا گیا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر اسلام آباد کی مقامی عدالت کے 8ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں ویسٹ میں موجود چار ججز کا تبادلہ ایسٹ اور تین ایسٹ میں موجود ججز کا تبادلہ ویسٹ میں کیا گیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد، سید فیضان حیدر، فرخ فرید اور ظفر اقبال کا تبادلہ ویسٹ سے ایسٹ میں کیا گیا۔اس کے علاوہ ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ، محمد سہیل اور اویس محمد خان کا تبادلہ ایسٹ سے ویسٹ میں کیا جب کہ سیشن جج ہمایوں دلاور سے جی بی وی اور اینٹی ریپ کورٹ کا چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس سننے والے جج کا تبادلہ کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کر رہے تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…