منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آئندہ انتخابات میں نوجوان ووٹرز کا کردار , اہمیت اختیار کر گیا

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں 18 سے 35 سال کی عمر کے ووٹروں کی تعداد میں 90 لاکھ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس نے انہیں ایک اہم طاقت میں تبدیل کر دیا ہے جو اگر پولنگ بوتھ آنے پر قائل ہوگئی تو آئندہ انتخابات کے نتائج کو تبدیل کر سکتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری کردہ ووٹرز کے اعدادوشمار کے مطابق 28 مارچ تک نوجوان ووٹرز کی

تعداد 5 کروڑ 57 لاکھ 40 ہزار تھی۔اس عمر کے لوگوں کا یہ گروپ ملک میں 12 کروڑ 56 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز کا 44.36 فیصد ہے، اسی عمر کا گروپ 2018 میں ہونے والے انتخابات کے دوران مجموعی ووٹرز کی تعداد کا 43.82 فیصد تھا،عمر کے لحاظ سے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مجموعی طور پر اہل ووٹرز میں سے 2 کروڑ 31 لاکھ یا 18 فیصد سے زیادہ 18 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔اس کے علاوہ 26 سے 35 سال کی درمیانی عمر کے 3 کروڑ 26 لاکھ یا 26 فیصد لوگ ہیں، 22 فیصد یا 2 کروڑ 77 لاکھ افراد کی عمریں 36 سے 45 سال، 14 فیصد یا ایک کروڑ 81 لاکھ کی عمریں 46 سے 55 سال جبکہ 9 فیصد یا ایک کروڑ 19 لاکھ افراد 56 سے 65 برس اور 10 فیصد یا ایک کروڑ 21 لاکھ افراد کی عمر 65 سال سے زائد ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق نوجوان ووٹرز کی بڑی تعداد، جن کی اکثریت سوشل میڈیا کو فعال طور پر استعمال کرتی ہے، اگر پولنگ کے دن بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے تو وہ کئی حلقوں کے نتائج کو متاثر کر سکتے ہیں۔25 سال سے کم عمر کے 2 کروڑ 31 لاکھ 23 ووٹرز میں نصف سے زائد یا ایک کروڑ 25 لاکھ 30 ہزار پنجاب میں، 48 لاکھ 30 ہزار سندھ میں، 44 لاکھ 70 ہزار خیبر پختونخوا میں، 10 لاکھ 90 ہزار بلوچستان جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار اسلام آباد میں ہیں۔26 سے 35 سال کی عمر کے 3 کروڑ 26 لاکھ 20 ہزار ووٹرز میں سے ایک کروڑ 84 لاکھ 40 ہزار پنجاب میں، 64 لاکھ 90 ہزار سندھ میں، 60 لاکھ 40 ہزار خیبرپختونخوا میں، 13 لاکھ 80 ہزار بلوچستان میں جبکہ 2 لاکھ 50 ہزار وفاقی دارالحکومت میں ہیں۔36 سے 45 سال کی عمر کے ووٹروں میں سے ایک کروڑ 58 لاکھ 70 ہزار کا تعلق پنجاب، 61 لاکھ 10 ہزار سندھ، 4.41 44 لاکھ 10 ہزار خیبرپختونخوا،

11 لاکھ 20 ہزار بلوچستان، اور 2 لاکھ 19 ہزار وفاقی دارالحکومت سے ہیں۔اسی طرح 45 سے 55 سال کی عمر کے ایک کروڑ 81 لاکھ 20 ہزار ووٹرز میں سے ایک کروڑ 4 لاکھ 10 ہزار پنجاب، 40 لاکھ سندھ، 28 لاکھ 40 ہزار خیبرپختونخوا، 7 لاکھ بلوچستان جبکہ

ایک لاکھ 40 ہزار کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ای سی پی کے اعداد و شمار کے مطابق 28 مارچ تک، ملک میں 6 کروڑ 78 لاکھ 90 ہزار یا 54 فیصد مرد ووٹرز اور 5 کروڑ 77 لاکھ 30 ہزار یا 46 فیصد خواتین ووٹرز تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…