منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کچے میں آپریشن، متعدد ڈاکو ہلاک و گرفتار، ٹھکانے تباہ، آٹھ سہولت کار بھی پکڑے گئے

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان (این این آئی)سندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں میں پولیس کا گرینڈ آپریشن آٹھویں روز بھی جاری رہا جس میں متعدد ڈاکو ہلاک اور گرفتار کیے گئے ہیں، ڈاکوؤں کے 8 سہولت کار بھی گرفتار ہوئے ہیں۔پولیس نے ڈاکوئوں اور عسکریت پسندوں کے

4 ٹھکانے جلا دیے، لٹھانی گینگ کے ٹھکانے تباہ کر کے قبضے میں لے لیے۔ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔انہوں نے بتایا ہے کہ ڈاکوئوں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی ہے اور متعدد سہولت کاروں کو حراست لیا گیا ہے، انڈس ہائی وے اور دیگر سڑکوں پر پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔عرفان سموں کے مطابق مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرانا ہماری اولین ترجیح ہے۔دوسری جانب ڈی پی او مہر ناصر سیال نے کہا ہے کہ کچا چراغ شاہ میں جدید ہتھیاروں اور بکتر بند گاڑیوں سے پیش قدمی جاری رہی جہاں پر ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اور ڈاکو ہلاک ہو گیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ اب تک آپریشن میں 4 ڈاکو مار جا چکے ہیں اور 8 سہولت کار گرفتار کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…