منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ورلڈکپ 2023، بھارتی بورڈ آئی سی سی کو 955 کروڑ روپے ادا کریگا

datetime 16  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس بار بھی ورلڈ کپ کیلیے حکومت سے کسی قسم کی رعایت نہیں مل رہی جب کہ آئی سی سی کو955 کروڑ روپے اپنی ’جیب‘ سے ادا کرنا پڑیں گے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے

اپنے شوپیس ایونٹس کی میزبانی دینے کی اولین شرط ہی میزبان بورڈ کیلیے اپنی حکومت سے ٹیکس استثنیٰ حاصل کرنا ہوتی ہے، بی سی سی آئی نے جب 2016 میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعزاز پایا تو اس سے حاصل ہونے والی آئی سی سی کی کمائی پر بھارتی حکومت نے 193 کروڑ روپے ٹیکس عائد کردیا، یہ رقم بعد میں آئی سی سی نے بی سی سی آئی کے ریونیو حصے سے منہا کر لی، اس پر بھارتی بورڈ کی جانب سے آئی سی سی ٹریبونل میں کیس بھی کیا گیا۔اب ایک بار پھر اکتوبر میں بھارت ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا ہے، ابھی تک اسے حکومت کی جانب سے ٹیکس میں چھوٹ ملنے کا کوئی اشارہ نہیں ملا، اس لیے بی سی سی آئی کی جانب سے جلد ہی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس کے ریونیو میں سے ہی 955 کروڑ روپے منہا کر لے جو اسے میگا ایونٹ میں آمدنی پر ٹیکس کی صورت میں ادا کرنے ہوں گے۔بھارتی بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سے کیسے اپنے قوانین تبدیل کرنے کو کہا جاسکتا ہے، 2016 میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران ایسی ہی ایک درخواست مسترد کردی گئی تھی، جلد ہی بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو ٹیکس چھوٹ سے متعلق اپنی پوزیشن سے آگاہ کردیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…