منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی سیریز ، قذافی اسٹیڈیم میں لٹرنگ کرنیوالے شائقین کو 100روپے جرمانہ کیا جائیگا

datetime 14  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل قذافی اسٹیڈیم کے تمام انکلیوژرز کی صفائی دھلائی مکمل کی گئی جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں لٹرنگ کرنے والے شائقین کو 100روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کے لئے قذافی اسٹیڈیم کو زیرو ویسٹ زون ڈکلیئر کر دیا گیا،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی باںر صاحب دین صفائی انتظامات کا جائزہ لینے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ بابر صاحب دین نے کہا کہ ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل قذافی اسٹیڈیم کے تمام انکلیوژرز کی صفائی دھلائی مکمل کی گئی ،قذافی اسٹیڈیم میں لٹرنگ کرنے والے شائقین کو 100روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ پلان کے مطابق 190سینٹری ورکرز، 22سپر وائزر اور 20آفیسرز اسٹیڈیم کی اندرونی اور بیرونی صفائی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔4واٹر بوذرز، 3مکینکل سویپرز، 5منی ڈمپرز اور ایک کمپیکٹر اسٹیڈیم کی واشنگ اور سویپنگ میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز اسٹیڈیم کی واشنگ، نشستوں کی ڈسٹنگ اور واش رومز کی صفائی کو یقینی بنائیں گے ۔ ہر انکلوژر میں 4مرد سینٹری ورکرز،1خاتون سینٹری ورکر اور ایک سپر وائز موجود رہیں گے۔سی ای او نے کہا کہ اسٹیڈیم کے اطراف پارکنگ میں بھی صفائی ستھرائی اور واشنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، شائقین کرکٹ کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…