جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

بلی والے الجزائری شیخ کی نماز ہوئی یا نہیں؟ لوگ پریشان، فتویٰ آگیا

datetime 8  اپریل‬‮  2023 |

الجیرز(این این آئی)الجزائر کے شیخ ولید مھساس کے کندھے پر بلی کے آ جانے اور نماز تراویح کے دوران انہیں چومنے کے منظر نے دنیا بھر میں ایک ہنگامہ برپا کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس واقعہ کو لطف لے کر بیان کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کے ایک بڑے طبقے نے واقعہ ویڈیو میں دلچسپی لی۔ ایک روز گزرنے کے بعد بھی سوشل میڈیا پر اس واقعہ پر تبصرے جاری رہے۔

خاص طور پر شیخ ولید مھساس کے رویے کی تعریف بھی کی گئی۔ امام کی ثابت قدمی، سکون اور ہلے جلے بغیر تلاوت جاری رکھنے کو سراہا جا رہا ہے۔اس واقعہ کا جہاں دنیا بھر میں خوب چرچا ہوا ہے وہیں اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگوں کے ذہن میں سوالات بھی پیدا ہو رہے ہیں کہ بلی کے امام صاحب پر چڑھ دوڑنے اور انہیں چاٹنے اور امام صاحب کے بلی کو پیار کرنے کے باوجود کیا نماز درست ہو جائے گی؟ یہ سوال بھی شد ومد کے ساتھ اٹھایا جا رہا اور لوگوں کے ذہنوں میں گردش کر رہا ہے کہ بلی کے جسم کو چھونے کے بعد شیخ ولید مھساس کا وضو ٹوٹ تو نہیں گیا تھا۔اس حوالے سے اب مصری دارالافتا نے کہا کہ جمہور فقہا کے نزدیک گھریلو بلیاں خالص ایسے جانور ہیں جن کو پالنا اور انہیں اپنی ملکیت میں رکھنا جائز ہوتا ہے۔مصری دار الافتا نے بلیوں کی پاکیزگی کا اندازہ احادیث مبارکہ کی معروف سنن اربعہ یعنی ترمذی، ابو داد ، ابن ماجہ اور نسائی چار کتابوں میں ذکر اس حدیث شریف سے بھی لگایا جس میں کبشہ بنت کعب بن مالک سے روایت ہے کہ وہ ابن ابی قتادہ کے ساتھ تھیں۔اللہ تعالی ان سے راضی رہے کہ ابو قتادہ ان کے پاس آئے، کبشہ نے کہا: تو میں نے ان کے لیے وضو کا پانی تیار کیا۔ انہوں نے کہا: پھر ایک بلی پینے آئی تو انہوں نے پیالے اس کی طرف کر دیا یہاں تک کہ بلی نے پیالے سے پانی پیا۔

انہوں نے مجھے دیکھا کہ میں ان کی طرف متوجہ ہوں تو انہوں نے کہا اے بھتیجی آپ کو تعجب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ یہ(بلی )نجس نہیں ہے۔ یہ تو ان جانوروں میں سے ہے جو تمھارے گھروں میں بکثرت آتے جاتے ہیں۔اسی حدیث مبارکہ کی بنیاد پر فقہ کی کتابوں میں درج ہے کہ بلی کا جھوٹا ناپاک نہیں ہوتا کیونکہ یہ بکثرت گھروں میں آنے جانے والا جانور ہے اور اس سے بچنا مشکل ہوتا ہے۔

اس حوالے سے ویڈیو دیکھنے والوں نے یہ سوالات بھی اٹھائے ہیں کہ دوران نماز بلی کو پیار کرنے سے نماز ٹوٹ تو نہیں گئی۔ اس حوالے سے علما کرام کا کہنا ہے کہ نماز کے دوران نماز کے منافی کوئی کام اس حد تک کیا جائے کہ اس پر عمل کثیر کا اطلاق ہو جائے تو نماز ٹوٹ جائے گی۔فقہ کی کتابوں میں عمل کثیر کے تعین کی مختلف صورتیں درج ہیں۔ اس حوالے سے مختلف اقوال بیان کیے جاتے ہیں۔

ایک قول کے مطابق نماز کے کسی ایک رکن میں نماز کے منافی کام مسلسل تین مرتبہ کرلیا تو یہ عمل کثیر ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ جو کام دو ہاتھوں سے کیے جاتے ہیں ایسا کام کرنا عمل کثیر ہے چاہے ایسے کام کو کوئی ایک ہاتھ سے بھی کرے۔ تاہم ایک تیسرا قول ہے جو راجح اور مفتی بہ ہے کہ عمل کثیر ایسا کام ہے کہ دور سے دیکھنے والا اسے دیکھے تو سمجھے کہ یہ نماز میں نہیں ہے۔اب واضح ہے کہ بلی والے شیخ ولید مھساس کا عمل ایسا نہیں تھا جسے عمل کثیر قرار دیا جائے۔ لہذا یہ نماز اس حوالے سے بھی درست قرار پاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…