کرا چی(پی پی آ ئی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز زبردست تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا جب سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں چھ سو پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی جب ایک ڈالر کی قیمت 3.60 روپے کمی کے بعد 284.25 روپے کی سطح تک گر گئی۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی اور ڈالر کی قدر میں کمی سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر کی مالی امداد کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد ریکارڈ کی گئی۔تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف شرائط کے تحت پاکستان کو دوست ممالک سے بیرونی فنانسنگ کے شعبے میں مالی اعانت کی یقین دہانی حاصل ہو گئی ہے اور سعودی عرب کی جانب سے اس یقین دہانی کی خبروں کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔