راولپنڈی(نیوزڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ نکیال سیکٹر (کوٹلی) میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ پاک فوج نے فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنیں خاموش کروا دیں۔ واضح رہے جمعہ کے روز میجر جنرل عمر فاروق برکی کی سربراہی میں پاکستان رینجرز کے وفد نے نئی دلی میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو یقین دلایا کہ بھارت سرحد پر گولہ باری میں پہل نہیں کرے گا۔















































