منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

4 اکتوبر کو پھراسلام آباد میں طاقت کا مظاہرہ،عمران خان نے حتمی اعلان کردیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا گراف بڑھنے کا سبب قوم کا چوروں سے تنگ آنا ہے . آصف زرداری اور ایم کیوایم فوج کو پیچھے ہٹانے کے لیے نوازشریف پر دباو. ڈال رہے ہیں .لگتا ہے آرمی چیف پیچھے نہیں ہٹیں گے . ایل این جی فراڈ بھی ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے. ہمیں پتا ہے دبئی میں ایل این جی کے سودے کون کرارہا ہے.نندی پور ڈاکے کے ذمہ دار شہبازشریف ہیں، نندی پور اور میٹرو بس پراجیکٹ کا تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کرایا جائے .ضیاءاللہ آفریدی کو پارٹی سے نکال رہے ہیں .اب تمام تر وجہ پارٹی ڈسپلن پر ہوگی . اعظم سواتی کا فیصلہ آئندہ 2 روز میں کریں گے . 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا نہیں بڑا جلسہ اور احتجاج کریں گے۔پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ضیااللہ آفریدی کی باتوں پر دکھ ہوا انہوں نے احتساب کمیشن اور آئی جی پر غلط الزامات لگائے، انہیں پہلے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو غلط ثابت کرنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے بھی پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ والا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اپنوں کو نوازنے سے دکھ ہوا آئندہ کسی رکن کے عزیز کو ٹکٹ نہیں ملے گا، اب تمام تر وجہ پارٹی ڈسپلن پر ہوگی چاہے حکومت ہی کیوں نہ چلی جائے، پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے ہیں جبکہ ضیا اللہ سمیت بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو ووٹ دینے والے 57

مزید پڑھئے: علماءنے فیصلہ سنادیا

ارکان کو پارٹی سے نکال رہے ہیں اور اعظم سواتی کا فیصلہ آئندہ 2 روز میں کریں گے۔تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا گراف بڑھنے کا سبب قوم کا چوروں سے تنگ آنا ہے، لگتا ہے کہ جنرل راحیل شریف پیچھے نہیں ہٹیں گے . آصف زرداری اور ایم کیوایم نوازشریف پر فوج کو پیچھے ہٹانے کے لیے دباو ڈال رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف آپریشن ہو تو جمہوریت کیوں یاد آتی ہے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…