پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

چین نے مُودی سرکار کی چالاکی کا کرارا جوا ب دے دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کو چین میں ضم کرنے کی تیاریاں،11مقامات کے نام تبدیل کردئیے گئے۔ بھارت کو ایک اور جھٹکا ، مودی کو دنیابھر میں رسوائی کا سامنا ، چین نے اروناچل پردیش کے 11مقامات کے نام بدل دیئے جسے اروناچل پردیش کے چین کے ساتھ مکمل انضمام کی طرف ایک اوراہم قدم کے طورپر دیکھا جارہا ہے

چینی وزارت برائے شہری امور نے ایک بیان میں اروناچل پردیش کے حوالے سے جسے بھارت اپنی ریاست ہونے کا دعویٰ کرتا ہے کہاکہ جنوبی تبت میں بعض علاقوں کے جغرافیائی ناموں کو تبدیل کیاجارہا ہے ،اس اقدام سے بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔سرکاری ٹیبلوائڈ گلوبل ٹائمز نے سرکاری نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ چینی وزارت کی طرف سے اتوار کو اروناچل پردیش میں 11 مقامات کے سرکاری نام جاری کیے گئے، جن میں دو زمینی علاقے، دو رہائشی علاقے، پانچ پہاڑی چوٹیاں اور دو دریابھی شامل ہیں۔ چین نے ایک نقشہ بھی جاری کیا جس میں جنوبی تبت کے علاقے میں اروناچل پردیش کے بعض حصے دکھائے گئے تھے، جسے زنگنان کہا جاتا ہے۔ اس میں ریاستی دارالحکومت ایٹا نگر کے قریب واقع ایک قصبہ بھی شامل ہے۔گلوبل ٹائمز، جو حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ترجمان پیپلز ڈیلی گروپ آف پبلیکیشنز کا حصہ ہے کہ مطابقPinyinجو لوگوں کو ان جگہوں کے ناموں کو زیادہ آسانی سے اور درست طریقے سے یاد رکھنے اور شناخت کرنے میں مدد کرے گا۔اس پیش رفت پر فوری طورپر بھارت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم ماضی میں بھارت یہ دعوی کرتا رہا ہے کہ “اروناچل پردیش ہمیشہ سے بھارت کا اٹوٹ حصہ رہا ہے، اور رہے گا۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…