پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

داعش نے یورپ کی طرف نقل مکانی کو گناہ کبیرہ قرار دیدیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شدت پسند گروپ داعش نے شام سے یورپ اوردوسرے ملکوں کی طرف ہجرت کرنے والے شہریوں کوسنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے ان کی نقل مکانی کو گناہ کبیرہ قرار دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق داعش کے انگریزی زبان میں شائع ہونے والے آن لائن جریدہ ”دابق“میں شائع ایک مضمون میں ترکی کے ساحل سے ملنے والی شامی بچے کی لاش کی تصویر کے ساتھ ایک مضمون میں پناہ گزینوں کوخبردار کیا گیا ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر نہ جائیں ورنہ ان کاانجام بھی سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ایلان کردی کی طرح خوفناک ہوگا۔واضح رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث لاکھوں افراد دوسرے ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہیں جب کہ دوسرے ممالک میں پناہ لینے کے دوران تارکین وطن کی کئی کشتیاں ڈوبنے سے سیکڑوں افراد جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…