چیئر مین پی سی بی کا عہدہ ، پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ آمنے سامنے

8  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی تعیناتی کے معاملے پر (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ کھیلوں کی وزارت ہمارے پاس ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا تعلق کھیلوں کی وزارت سے ہے تو پی سی بی کا سربراہ بھی ہمارا آدمی ہونا چاہیے نہ کہ نجم سیٹھی کو۔

پیپلز پارٹی نجم سیٹھی کی جگہ ذکا اشرف کو لانا چاہتی ہے لیکن نواز شریف چاہتے ہیں کہ نجم سیٹھی کو نہ چھیڑا جائے۔ٹی وی پروگرام میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور وفاقی وزیر خرم دستگیر نے دونوں جماعتوں میں اختلافات کے تاثر کو مستردکیا۔خرم دستگیرکے مطابق یہ اندرونی معاملات ہوسکتے ہیں لیکن ہمارے اتحادیوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور ہماری اچھی ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین مینیجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی کیلئے امیدوار نامزد کردیا۔وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو جلد پی سی بی چیئرمین کے الیکشن مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ادھر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہاکہ جب اتحادی حکومت قائم ہوئی تھی تو قائدین کے درمیان طے ہوا تھا کہ جس پارٹی کو جو وزارت ملے گی اس سے متعلقہ اداروں میں وہ اپنے لوگ نامزد کریں گے، چونکہ بین الصوبائی رابطہ کی وزارت پیپلز پارٹی کے پاس ہے تو چیئرمین پی سی بی بھی پیپلز پارٹی کا نامزد کردہ ہوگا۔

احسان مزاری نے کہا کہ ذکا اشرف پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کے امیدوار ہیں، نجم سیٹھی سے ہمارا کوئی ذاتی اختلاف نہیں، ان کی ذمہ داری پی سی بی کے الیکشن کروانا تھی، یہ مفادات کا ٹکراؤ ہوگا کہ الیکشن کروانے کا ذمہ دار ہی خود الیکشن میں حصہ لے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر احسان مزاری سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے ملاقات بھی کی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…