آئی پی ایل جیت کر مہندرا سنگھ دھونی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

1  جون‬‮  2023

ممبئی ( این این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)میں پانچ مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے والی چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اپنے آئی پی ایل کی ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان کیا ہے۔فائنل میں ایم ایس دھونی کی چنئی سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ آئی پی ایل ٹرافی اٹھالی۔

تاہم میچ کے بعد میزبان ہرشا بھوگلے سے گفتگو میں دھونی نے کہا کہ اس وقت اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا آسان اور اچھا ہوگا لیکن وہ اگلے 9ماہ تک ٹریننگ کرنا چاہتے ہیں اور مداحوں کے لیے ”تحفے” کے طور پر اگلے سیزن میں کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔دھونی نے ہرشا بھوگلے کی جانب سے دبے الفاظ میں پوچھے جانے والے سوال پر کہا کہ آپ جواب تلاش کر رہے ہیں؟ جیسے کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ حالات کے مطابق میرے لیے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔لیکن اس سال میں جہاں بھی رہا، مجھے جتنا پیار اور محبت لوگوں کی جانب سے ملی، میرے خیال میں میرے لیے انہیں شکریہ کہنا آسان ہوگا جب کہ آئندہ 9ماہ سخت محنت ، ٹریننگ کرکے ان کے لیے کم سے کم ایک اور آئی پی ایل کا سال کھیلنا مشکل ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب میری جسمانی صحت پر منحصر ہے لیکن یہ میری طرف سے مداحوں کے لیے تحفہ ہوگا کہ میں ان کے لیے ایک اور آئی پی ایل کا سیزن کھیلوں گا، یہ میرے لیے بالکل آسان نہیں لیکن یہ میرے فینز کے لیے تحفہ ہوگا۔واضح رہے کہ ایم ایس دھونی آئی پی ایل میں سب سے کامیاب ترین کپتان مانے جاتے ہیں، ان کی کپتانی میں ٹیم چنئی سپر کنگز 5 بار فاتح ٹھہری جب کہ روہت شرما کی ممبئی انڈینز بھی پانچ بار آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…