ہفتہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2026 

پاک بھارت میچ میں کس ٹیم کو سپورٹ کر نے بارے سوال نہ کیا جائے ،شعیب ملک کو سپورٹ کرتی ہوں ، ثانیہ مرزا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہاہے کہ پاک بھارت میچ میں کس ٹیم کو سپورٹ کر نے بارے سوال نہ کیا جائے ،شعیب ملک کو سپورٹ کرتی ہوں ے۔ ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے جواب دیا کہ ایک سوال جو مجھ سے ہر وقت پوچھا جاتا ہے،

جو بہت برا سوال ہے وہ یہ ہے کہ پاک بھارت میچ میں آپ کس کو سپورٹ کرتی ہیں؟شعیب ملک کی اہلیہ نے کہا کہ براہِ کرم! مجھ سے یہ سوال نہ کیا کریں کیونکہ میں اس کا جواب نہیں دینا چاہتی۔اسی دوران شعیب ملک نے ثانیہ سے سوال کیا کہ جب بھارت اور پاکستان کھیلتا ہے تو آپ کس کو سپورٹ کرتی ہیں؟‘ جس پر ثانیہ نے فوری طور پر اپنے شوہر سے سوال کیا کہ بھارت بمقابلہ پاکستان ٹینس میچوں کے دوران آپ کس کو سپورٹ کرتے ہیں؟اہلیہ کے پوچھنے پر شعیب ملک نے کہا کہ ’ظاہر سی بات ہے، میں اپنی اہلیہ کو سپورٹ کرتا ہوں۔شعیب ملک نے کہا کہ میں اپنے ملک کو بھی سپورٹ کرتا ہوں۔دوسری جانب ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرا بھی یہی جواب ہے، جب میرے شوہر کھیلتے ہیں تو میں اپنے شوہر کو ہی سپورٹ کرتی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…