پاکستانی نوجوان کوہ پیما کاشف شہروز نے 8ہزار میٹر سے بلند چوٹی مناسلو سر کرلی

26  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان کے 19 سالہ کوہ پیما شہروز کاشف کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور انہوں نے نیپال میں 8000 میٹر سے بلند ایک اور چوٹی مناسلو سر کر کے کارنامہ انجام دے دیا۔شہروز کاشف نے ہفتے کی صبح 8163 میٹر بلند مناسلو چوٹی کو سر کیا،

یہ ان کے کیرئیر کی چوتھی چوٹی ہے جو انہوں نے سر کی ہے۔شہروز کاشف نے پانچ ماہ کے اندر مسلسل تیسری ایسی چوٹی سر کی ہے جس کی بلندی 8000 میٹر سے زیادہ ہے جو کہ اس ایج گروپ میں ریکارڈ ہے، وہ کے ٹو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین جبکہ مانٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔شہروز کے والد کاشف سلمان نے بتایا شہروز کاشف مکمل فٹ اور پرجوش ہیں، وہ دو روز تک بیس کیمپ میں پہنچیں گے۔وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے کوہ پیما شہروز کاشف کو مبارک باد دی اور کہا کہ نوجوان کوہ پیما نے دنیا میں 8000 میٹر سے بلند چوتھی چوٹی سر کی ہے جو ایک بہت بڑا کارنامہ ہے، اس کم عمری میں ایسی بہادری و دلیری کی مثال نہیں ملتی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…