اسلام آباد (این این آئی)مشیر وزیراعظم سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایک دن آئے گا جب پاکستان سے پٹرول اور گیس کے مزید ذخائر نکلیں گے۔سینیٹررانا ثنا اللہ نے بوڑیوال روڈ پر فراہمی سوئی گیس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی سہولت سے سب سے زیادہ آسانی خواتین کو ہوگی، پاکستان میں گیس کے ذخائر کم ہو رہے ، کنکشنز پر پابندی تھی، ایک دن آئے گا جب پاکستان سے پٹرول اور گیس کے مزید ذخائر نکلیں گے، قطر کی حکومت سے معاہدہ کر کے لیکوئیڈ گیس لی ہے۔
انہوںنے کہاکہ جو آدمی گڑھا کھودتا ہے وہ خود ہی اس میں گر جاتا ہے، ایک حکومت تھی جس نے 15 کلو ناجائز ہیروئین کا کیس ڈال دیا تھا،اللہ نے مجھے بری کیا کیونکہ اللہ کی طاقت بڑی ہے ، اب وہ آدمی خود معافیاں مانگ رہا اوراللّٰہ تعالیٰ کی پکڑ میں ہے۔















































