بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

میں گزشتہ 10 سال سے پاکستان کے عوام کیلئے لڑ رہی ہوں‘ شنیرا اکرم

datetime 22  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اپنے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گزشتہ 10 سال سے پاکستان کے عوام کیلئے لڑ رہی ہیں۔شنیرا نے اپنے ناقدین کو اْن کی تنقید کا جواب دینے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رْخ کیا

جہاں اْنہوں نے مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں شنیرا نے کہا کہ ’مجھے کہا جاتا ہے کہ میں ایک بے ترتیب سفید فام عورت، امیر گوری اور مشہور شخصیت کی بیوی ہوں جو کبھی کبھار پاکستان میں رہتی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ’کیا آپ کو یاد ہے کہ میں نے پاکستان میں 10 سال گزارے ہیں۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ ’میں گزشتہ 10 سالوں سے پاکستان کے عوام کے حقوق کے لیے لڑ رہی ہوں۔شنیرا نے مزید کہا کہ ’ان لوگوں کی دیکھ بھال کر رہی ہوں جو غیر مستحق ہیں اور اْن لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوں جو پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اچانک دورے کی منسوخی کے باعث پاکستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے غیر ملکی شخصیات نے بھی اپنا اظہارِ خیال کیا تھا۔ان شخصیات میں وسیم اکرم کی اہلیہ بھی شامل تھیں، شنیرا نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں انہوں نے خود کو سب سے زیادہ محفوظ پاکستان میں سمجھا ہے۔شنیرا اکرم کے اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اْنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…