بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

وہ گوری جس نے عمران خان کا دل توڑ دیا اوراس کے بعد خان صاحب شادی سے ہی متنفر ہو گئے

datetime 15  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ انٹرویو دے رہے ہیں اور اس موقع پر اینکر نے سوال کیا کہ آپ کسی انگلش لڑکی کے قریب کبھی نہیں رہے، اتنے کلوز کے شادی ہو سکتی، جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک لڑکی تھی جس کے بہت کلوز تھا

اور بات شادی تک پہنچ گئی تھی لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ میزبان خاتون نے پوچھا کہ وہ لڑکی کون تھی تو عمران خان نے اس کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ایما تھی، عمران خان نے کہا کہ اس کے بعد میں نے شادی سے متعلق سوچنا بھی چھوڑ دیا تھا، خاتون میزبان نے پوچھا کہ کیا واقعی، جس پر عمران خان نے کہا کہ بالکل۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تین شادیاں کی ہیں، پہلی شادی انہوںنے جمائما اسمتھ سے کی، ان میں سے ان کے دو بیٹے ہیں، لیکن ان کا نباہ نہ ہو سکا جس پر دونوں میں علیحدگی ہو گئی، اس کے بعد دوسری شادی وزیراعظم عمران خان نے ریحام خان سے کی لیکن وہ بھی کچھ عرصہ ہی قائم رہ سکے، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے تیسری شادی بشریٰ بی بی سے کی۔ اس طرح اب وزیراعظم عمران خان کی شریک حیات بشریٰ بی بی ہیں۔ پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں عمران خان نے ایما نامی لڑکی سے انتہائی قریب ہونے کا اعتراف کیا ہے اور یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ بات شادی تک پہنچ گئی تھی لیکن شادی نہ ہو سکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…