پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

پیٹرول مہنگا کرنےکے بعد عوام پر ایک اور بم گرا دیا گیا

datetime 11  جولائی  2026 |

اسلام آباد(این این آئی) پٹرول پر عائد لیوی میں 9 روپے 36 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد پٹرول پر عائد لیوی ایک مرتبہ پھر 80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی، پٹرول پر لیوی کی شرح اس سے قبل 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر تھی۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم لیوی میں اضافے کے باعث عوام پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے کیونکہ لیوی پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی قیمت پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 19 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر ہو گئی، اس سے قبل مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 231 روپے 14 پیسے تھی۔

حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی برقرار رکھی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 70 روپے 82 پیسے برقرار رہے گی۔واضح رہے کہ حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 18 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…