بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

نادرا کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اہم پیغام جاری کردیا گیا

datetime 11  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے اہم اطلاع جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مدینہ منورہ میں قائم نادرا آفس دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے۔

نادرا کے ترجمان کے مطابق حج سیزن کے دوران سعودی حکام کی ہدایات کے پیش نظر مدینہ منورہ دفتر کی خدمات عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھیں، تاہم اب یہ پابندی ختم ہونے کے بعد 12 جولائی 2026، بروز اتوار سے تمام معمول کی خدمات دوبارہ فراہم کی جائیں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ اور اس کے گردونواح میں رہنے والے پاکستانی شہری مقررہ تاریخ سے شناختی دستاویزات اور دیگر نادرا سہولیات سے دوبارہ استفادہ کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ نادرا نے رواں سال 12 اپریل 2026 کو حج انتظامات کے باعث پاکستانی قونصلیٹ جنرل جدہ کی ہدایات کے مطابق مدینہ منورہ آفس کی سرگرمیاں عارضی طور پر بند کر دی تھیں، جنہیں حج سیزن کے اختتام کے بعد اب بحال کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…