اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ثانیہ مرزا کا بابر اعظم کی جانب سے ’’پسندیدہ بھابھی‘ ‘نہ کہنے پر مصنوعی غصے کا  اظہار ، مارنے کی دھمکی ، قومی کپتان نے کسے اپنی پسندیدہ بھابھی کہا تھا ؟جانئے

datetime 24  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے انہیں ’پسندیدہ بھابھی‘ نہ کہنے پر  مصنوعی غصے کا اظہار کرتے ہوئے مارنے کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق شعیب ملک تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کرکٹر بابر اعظم سے لائیو سیشن پر گفتگو کررہے تھے اور بابر اعظم شعیب ملک کی

جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔لائیو سیشن کے دوران دونوں کرکٹرز اپنے تجربات اور ذاتی زندگی کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کررہے تھے۔سوال جواب کے دوران شعیب ملک نے بابراعظم سے پوچھا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں جتنے بھی شادی شدہ کرکٹرز ہیں ان کی بیویوں میں سے وہ کس بھابھی کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔بابر اعظم نے بڑا سوچ سمجھ کے جواب میں سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز کا نام لیا۔اس جواب کے ساتھ ہی شعیب ملک کی اہلیہ نے لائیو سیشن کے دوران کمنٹ سیکشن میں مذاق مذاق میں ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں تمہیں قتل کردوں گی۔ثانیہ مرزا نے ایک اور کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اب انہیں ثانیہ مرزا کے گھر صوفے پر سونے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔اس بات پر سابق پاکستانی کرکٹر اظہر محمود کی بیوی ایبا قریشی نے بھی خود کو فیورٹ بھابی کے طور پر منتخب نہ کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب ان کو اب ان کے گھر آنے کی بھی ضرورت نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…