کورونا سے منسوخ ہونے والی پی ایس ایل کا اصل شیڈول بحال ، اعلان کر دیا گیا

21  مارچ‬‮  2020

لاہور(این این آئی)کورونا وائرس کے بعد حالات نارمل ہونے پر پی ایس ایل کا آخری مرحلہ جب بھی ممکن ہوگا اس میں سیمی فائنلز نہیں ہوں گے بلکہ پہلے سے طے شدہ فارمولے کے مطابق ایک ایلیمنٹر میچ، دو پلے آف اور ایک فائنل میچ کھیلاجائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے پلے آف اور ایلیمینٹر راؤنڈ کے بجائے براہ راست سیمی فائنل کروانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان پہلا سیمی فائنل، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان دوسرا سیمی فائنل ہونا تھا تاہم کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑی الیکس ہیلز میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر سیمی فائنل سے اڑھائی گھنٹے قبل ہی بورڈ کی جانب سے ان مقابلوں کو اچانک ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔پی سی بی ترجمان نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ اب دوبارہ مقابلے جب بھی ممکن ہوں گے، وہ ایونٹ کے پرانے طریقہ کار کے تحت ہوں گے، اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پہلے نمبرپر موجود ٹیم ملتان سلطانز اور دوسری پوزیشن والی کراچی کنگز کے پاس فائنل تک رسائی کے لیے دو مواقع ہوں گے۔ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دونوں ٹیمیں ایلی مینیٹر میچ میں آمنے سامنے ہوں گی، فاتح ٹیم ڈائریکٹ فائنل میں رسائی پائے گی جب کہ ہارنے والی پہلے پلے آف لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی۔اس دوسرے پلے آف میں جو ٹیم کامیابی پائیگی، وہ فائنل کھیل سکے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…