منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں پہلی بار باکسنگ لیگ کا انعقاد، باکسر عامر خان نے ٹکٹ بارے بھی شاندار اعلان کر دیا

datetime 28  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ 19 مارچ کو پاکستان میں پہلی باکسنگ لیگ منعقدہ ہوگی، ٹکٹ فری ہونگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 19 مارچ کو پاکستان میں پہلی باکسنگ لیگ منعقدہ کرنے جا رہے ہیں،

باکسنگ لیگ کے لیے ٹکٹ فری ہوں گے۔عامر خان نے کہاکہ باکسنگ لیگ کے زریعے لوگوں کو بھرپور تفریح کا موقع فراہم کریں گے، ہر 2، 3 ماہ پاکستان میں باکسنگ کے ایونٹ کریں گے، پاکستان کے تمام شہروں میں باکسنگ کے ایونٹ کیے جائیں گے۔عامر خان نے کہاکہ باکسنگ لیگ سے ملک میں باکسنگ کو فروغ ملے گا، باکسنگ لیگ سے نوجوان موٹیوئٹ ہوں گے، اسلام آباد میں 8 پروفیشنل فائٹس ہوں گی، بیرون ملک سے بھی باکسر آئیں گے، اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان میں باکسنگ کا ایونٹ کرائیں گے، عثمان وزیر ایک دن ضرور چمپئن بنے گا، میں عثمان وزیر کو سپورٹ کرنے پاکستان آیا، میرے گھر بچے کی پیدائش ہوئی بہت مصروفیت تھی۔عامر خان نے کہاکہ عثمان وزیر کو سپورٹ کرنے سب کام چھوڑ کر پاکستان آیا،پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کو بیسٹ آف لک، میں کرکٹ فین ہوں۔عامر خان نے کہاکہ اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگ کو سپورٹ کروں گا۔عامر خان نے کہاکہ پاکستان کے لیے بہت اچھا ہے عالمی کھلاڑی پاکستان آ رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…