اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے اہلیہ سے راہیں جدا کر لیں جانتے ہیں علیحدگی کا معاہدہ کتنے میں طے پایا؟

datetime 13  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے اپنی اہلیہ کیلے لی سے راہیں جدا کر لیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے سابق بلے باز مائیکل کلارک نے 2012 میں کیلے لی سے شادی کی تھی جن سے ان کی چار سالہ بیٹی کیلئے کلارک بھی ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل کلارک گزشتہ چند ماہ سے اپنی اہلیہ سے علیحدہ رہ رہے تھے مگر انہوں نے طلاق کا اعلان نہیں کیا تھا تاہم اب دونوں کی راہیں جدا ہونے کی

تصدیق ہو چکی ہے۔دونوں کے درمیان 4 سالہ بیٹی کی کفالت کے لیے عدالت جائے بغیر معاہدہ بھی ہو چکا ہے۔دی آسٹریلیا کی رپورٹ کے مطابق مائیکل کلارک اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کا معاہدہ 4 کروڑ ڈالر میں طے پایا ہے۔دونوں کے مطابق اتنے برس ساتھ گزارنے کے بعد علیحدگی کا فیصلہ انتہائی مشکل تھا تاہم ہم نے ایک دوسرے کی عزت و احترام کو مد نظر رکھتے ہوئے بیٹی کی پرورش علیحدہ رہتے ہوئے کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ ‎

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…