ورلڈ کپ 2019 کے دوران ہائی اسکورنگ میچز ہونے کا امکان،ورلڈ کپ کیلئے 500 رنز کا اسکور کارڈ تیار

24  مئی‬‮  2019

لندن(این این آئی)ورلڈ کپ 2019 کے دوران ہائی اسکورنگ میچز ہونے کا امکان ہے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کے لیے پہلی مرتبہ 500 رنز والا اسکور کارڈ تیار کر لیا گیا۔انگلینڈ میں شیڈول عالمی کپ کے باقاعدہ آغاز میں اب صرف ایک ہفتے کا وقت باقی رہ گیا ،حال ہی میں پاکستان اور انگلینڈ کے دوران ہونے والی حالیہ سیریز کے دوران تمام میچز ہائی اسکورنگ ثابت ہوئے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران بھی ایسی ہی وکٹیں تیار کی جائیں گی اور اکثر

میچوں میں بڑا مجموعہ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ورلڈ کپ 2019 کے دوران ہائی اسکورنگ میچز ہونے کے امکان کے پیش نظر پہلی مرتبہ 500 رنز والا اسکور کارڈ تیار کر لیا گیا۔ اس سے قبل جب بھی آفیشل میچز کیلئے اسکور کارڈ تیار کیا جاتا تھا تو اسکور کارڈ میں زیادہ سے زیادہ 400 رنز کی حد شامل ہوتی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا مجموعہ اسکور کرتے ہوئے 481رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…