پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

سہ فریقی سیریز : ویسٹ انڈیز نے کرس گیل اور آندرے رسل سمیت اہم کھلاڑیوں کو باہر کردیا

datetime 14  اپریل‬‮  2019 |

جمیکا (این این آئی)ویسٹ انڈیز نے ورلڈ کپ 2019 سے قبل آئرلینڈ میں ہونے والی سہ فریقی سیریز کے لیے کرس گیل اور آندرے رسل سمیت اہم کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کردیا۔آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ فلائیڈ ریفر نے کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے۔

ورلڈ کپ میں بھی ایسی ہی ٹیم کا انتخاب ہوگا۔جیسن ہولڈر کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں چند تجربہ کار کھلاڑیوں کے علاوہ ناتجربہ کار اور نوجوان کرکٹر شامل ہیں تاہم کپتان کو ڈیرن براوو، شے ہوپ، روسٹن چیز اور شین ڈاوریچ کا تعاون حاصل ہوگا۔ٹیم میں دسمبر 2017 میں اپنا آخری ایک روزہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی شینن گیبرئیل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے سلیکشن پینل میں قائم مقام کوچ فلائیڈ ریفر، کپتان جیسن ہولڈر اور قائم مقام چیئرمین سلیکٹرز رابرٹ ہائنس شامل ہے۔ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان طے شدہ سیریز ورلڈ کپ کے لیے ریہرسل قرار دی جارہی ہے جو 5 مئی سے 17 مئی تک جاری رہے گی جہاں تیسری ٹیم بنگلہ دیش ہوگی۔خیال رہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی کو انگلینڈ میں ہوگا جہاں کنڈیشنز بھی آئرلینڈ سے مطابقت رکھتی ہیں۔سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں جیسن ہولڈر (کپتان)، جان کیمبل، ڈیرن براوو، شے ہوپ، شیلڈن کوٹریل، شینن گیبرئیل، کیماروچ، سنیل ایمبریس، ریمنڈ ریفر، فیبیان ایلن، ایشلے نرس، روسٹن چیز، شین ڈاوریچ اور جوناتھ کارٹرشامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…