منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

اسٹوکس کی متنازع ریٹائرمنٹ ویڈیو، آئی سی سی کا کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 11  جولائی  2026 |

لاہور(این این آئی)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کی متنازع ریٹائرمنٹ ویڈیو پر آئی سی سی نے ای سی بی کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔اس فیصلے سے متعلق ویڈیو انگلینڈ کے ڈریسنگ روم میں ٹرینٹ برج ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل شروع ہونے سے قبل ریکارڈ کی گئی جسے بعد میں میچ کے دوران براڈکاسٹرز اور سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا۔آئی سی سی نے اس اقدام پر ای سی بی کو خط لکھتے ہوئے نشاندہی کی کہ ڈریسنگ روم میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو اور آڈیو کو میچ ختم ہونے سے پہلے جاری کرنا پلیئرز اینڈ میچ آفیشلز ایریا کے ضوابط کی خلاف ورزی کے زمرے میں آ سکتا ہے۔ یہ قوانین اینٹی کرپشن پروٹوکول کے تحفظ کے لیے نافذ کیے گئے ہیں۔

رپورٹس سامنے آنے کے بعد بین اسٹوکس نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ انداز میں ‘سیک ہم’ لکھ کر ردعمل دیا۔آئی سی سی نے 4 جولائی کو ای سی بی کو خط بھیجا تھا جس کا جواب موصول ہونے کے بعد معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے ختم کر دیا گیاتاہم آئی سی سی اور ای سی بی کی جانب سے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔بین اسٹوکس کے مطابق ریٹائرمنٹ کے اعلان کا وقت ان کے ایجنٹس اور ای سی بی کی باہمی مشاورت سے طے کیا گیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اعلان کے فوراً بعد اسٹوکس نے اپنی اگلی ہی گیند پر نیوزی لینڈ کے زیک فولکس کو آؤٹ کر دیا جبکہ ان کا بین الاقوامی کیریئر اگلے روز ٹیسٹ میچ کے اختتام پر مکمل ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…