بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

مون سون بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

datetime 11  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور محکمہ موسمیات نے رواں سال کے مون سون سیزن سے متعلق تازہ پیشگوئی جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ مجموعی بارشیں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے، تاہم جہاں بارش ہوگی وہاں اس کی شدت غیر معمولی ہو سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے کی موسمیاتی ماہر ڈاکٹر بشریٰ خالد کے مطابق عالمی موسمیاتی رجحان ایل نینو (El Niño) اس سال بھی پاکستان کے مون سون نظام پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل نینو کی موجودگی عموماً مون سون بارشوں کی مقدار کم کر دیتی ہے اور بارش کے سلسلے بھی نسبتاً کمزور رہتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس وقت شمال مشرق کی جانب سے آنے والا مون سون سسٹم مطلوبہ نمی کے بغیر پاکستان میں داخل ہو رہا ہے، جس کے باعث طویل اور مسلسل بارشوں کے امکانات محدود ہیں۔ تاہم بعض علاقوں میں مختصر وقت کے دوران تیز بارش، آندھی اور گرج چمک کے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔

ادھر محکمہ موسمیات نے مون سون کے تیسرے مرحلے کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کی جانب بڑھ رہی ہیں، جس کے اثرات آئندہ چند روز میں مختلف علاقوں میں محسوس کیے جائیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 11 اور 12 جولائی کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارش کا امکان موجود ہے، جبکہ سندھ کے بعض علاقوں میں 12 اور 13 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ موسلادھار بارش، تیز ہواؤں اور شہری علاقوں میں ممکنہ اربن فلڈنگ کے خدشات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متعلقہ اداروں کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…