مکی آرتھر شاداب خان سے شرط ہار گئے ٗ ہیڈ کوچ کو کیا کرنا پڑ گیا ؟

5  جون‬‮  2018

لیڈز (این این آئی)لیڈز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان سے شرط ہار گئے جس کے بعد مکی آرتھر کو پوری پاکستانی ٹیم کو کھانا کھلانا پڑ گیا۔ذرائع کے مطابق برطانیہ آنے سے قبل مکی آرتھر نے شاداب خان کو کہا تھا کہ اپنی بیٹنگ کو مزید بہتر کرو، شاداب خان نے انہیں کہا کہ آپ فکر نہ کریں میں تین ٹیسٹ میں تین نصف سنچریاں بناؤں گا۔مالاہائیڈ میں جب شاداب نے آئرلینڈ کے

خلاف ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو پر 50 رنز کیے تو گراؤنڈ سے مکی آرتھر کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک پھر لارڈز ٹیسٹ میں دو انگلیوں کا اشارہ کیا اور جب لیڈز ٹیسٹ میں شاداب نے تیسری نصف سنچری بنائی تو شاداب نے انگلی کے اشارے سے تیسری نصف سنچری کا کہا اور فوراً دوسرا اشارہ کھانے کی جانب کیا۔مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ شرط ہارنے کے بعد مجھے پوری ٹیم کو کھانا کھلا پڑا لیکن ایک نوجوان بیٹسمین کی جانب سے یہ کمٹمنٹ کمال کی تھی، شاداب نے جو کہا وہ کردیا۔مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول اس قدر اچھا ہے کہ مجھے اس پر رشک آتا ہے ہر کھلاڑی دوسرے کی مدد کررہا ہے، اس ٹیم میں اسد شفیق ایسا کھلاڑی ہے جو ذہنی طور پر سب سے مضبوط ہے اس کے بعد شاداب خان بہت مضبوط ہے۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ اسد شفیق اس وقت بلاشبہ دنیا کے ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں، حارث سہیل کو انہوں نے عثمان خواجہ اسٹائل کا کرکٹر قرار دیا اور کہا کہ کئی بار حارث سہیل عثمان سے بھی بڑا بیٹسمین لگتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…