ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

بلاول کا بھارت کا دورہ کشمیریوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے،فواد چوہدری

datetime 21  اپریل‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا بھارت کا دورہ کشمیریوں کی جدوجہد کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے بھارت کے دورے پر جانے کا فیصلہ کیا ہے،

ان کا بھارت کا دورہ کشمیریوں کی جدوجہد کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر کے معاملے کو دفن کر کے ہندوستان سے تعلقات بنائے جارہے ہیں، یہ اسی انٹرنیشنل ایجنڈے کا حصہ ہے جس کے تحت اس حکومت کو پاکستان پر مسلط کیا گیا تھا۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک سے تعلقات کے حامی ہیں لیکن کسی طور بھی ذیلی ملک نہیں بن سکتے، تعلقات برابری کی سطح پر اور بنیادی معاملات پر تصفیہ کیلئے ہونے چاہئیں۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے قریبی دوست ممالک کیلئے اہمیت کھو رہا ہے اور یہ بات انتہائی تشویشناک ہے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…