پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کو گرفتار کرنے کا امکان کپتان نے اپنی نقل و حرکت روک دی

datetime 8  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی کے بعد اس منصوبے کیلئے حمایت حاصل کرنے اور اس پر عمل درآمد میں تاخیر کے پیش نظر صورتحال اس کے برعکس نظر آرہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی

جانب سے معاملے پر عمران خان کی غیر مشروط اور غیر متزلزل حمایت کے موقف میں اب بظاہر کچھ لچک دکھائی دینے لگی ہے۔پرویز الٰہی کہہ چکے ہیں کہ پنجاب اسمبلی رمضان کے بعد اپریل تک فعال رہے گی جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی، پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد تحلیل کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی کی اتحادی مسلم لیگ (ق) اپنی حکومت کو توانا کرنے اور صوبے میں اپنی جڑیں مزید مضبوط کرنے کے لیے مصروف ہے، دوسری جانب پی ٹی آئی میں بھی بظاہر کچھ دراڑیں نظر آرہی ہیں کیونکہ بہت سے ارکان صوبائی اسمبلی، پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے حامی نہیں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہاتھ ملانے اور افواہوں کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدہ کی پیشکش قبول کرنے کی صورت میں امکان ہے کہ مذکورہ ارکان اسمبلی وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے بھی غیر حاضر ہوجائیں گے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے خلاف اور پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی کو ان کے متعلقہ حلقوں میں منافع بخش ترقیاتی فنڈز دینے کیلئے بھرپور کوششیں شروع کر دی ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی کیمپ میں شامل افراد سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیکیورٹی کے مسئلے کی جانب بھی توجہ دلا رہے ہیں، ان کا موقف ہے کہ عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا میں محفوظ ہیں کیونکہ یہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، اسمبلیاں تحلیل کرنے کی صورت میں ان سے یہاں حاصل تحفظ بھی چھن جائے گا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنے خلاف درج مختلف مقدمات میں گرفتاری کے خوف سے اسلام آباد، سندھ اور بلوچستان میں اپنی نقل و حرکت روک دی ہے، عمران خان کی سیکیورٹی پر پرویز الٰہی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے۔پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ دوسری جانب پرویز الٰہی بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں اور گجرات ڈویژن سمیت نئے اضلاع کی تشکیل کے ذریعے خاموشی سے پنجاب کی سیاست میں اپنی جڑیں مضبوط کرنے اور پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے 26 نومبر کے اعلان کے بعد اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر کرنے کا فیصلہ اب الٹا ثابت ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…