پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

تقریب میں وزیراعظم کے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر میں تکرار

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منگلا(این این آئی)منگلا یونٹ5اور6کی تجدید کاری کی تقریب کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے درمیان تکرار ہوئی ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خطاب کے دوران وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کئی مرتبہ بولنے کی کوشش کی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خطاب ختم کرنے

کے کلمات کے دوران بھی وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کچھ کہنے لگے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے مخاطب ہو کر کہا کہ ذرا بیٹھ جائیں، پلیز۔ان کے دوبارہ بولنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ سے بات کریں گے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دوبارہ خطاب کی کوشش پر وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پھر بول پڑے۔بار بار خطاب میں مداخلت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف غصے میں آ گئے۔اس دوران شہباز شریف انہیں تاکید کرتے رہے کہ وزیرِ اعظم صاحب،بیٹھیں، آپ سے بات کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منگلا بجلی گھر کے یونٹ 5 اور 6 کے ریفربشمنٹ منصوبے کا افتتاح کر دیا۔منگلا بجلی گھر کی ریفربشمنٹ کے منصوبے کے تحت تمام یونٹ میں 50 برس پرانی مشینری کو تبدیل کرکے نئی مشینری لگائی جارہی ہے، ریفربشمنٹ منصوبے کی مکمل تکمیل کے بعد منگلا بجلی گھر کی استعداد 1000 میگاواٹ سے بڑھ کر 1310 میگاواٹ ہو جائیگی جسکے نتیجے میں سالانہ 5.6 بلین یونٹ صاف، ماحول دوست اور کم لاگت بجلی پیدا کی جائے گی،منصوبے کے پہلے مرحلے یعنی 10 میں سے 6 یونٹس کی ریفربشمنٹ پر تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہے جبکہ آج وزیرِ اعظم نے یونٹ نمبر 5 اور 6 کی تکمیل کا افتتاح کیا،مجموعی طور پر 483 ملین ڈالر کی

لاگت سے جاری اس منصوبے میں USAID کی طرف سے 150 ملین ڈالر کی گرانٹ، 90 ملین یورو کا Loan AFDاور واپڈا کی طرف سے 178 ملین ڈالر فراہم کئے جا رہے ہیں۔اس موقع معاونِ خصوصی طارق فاطمی، وزیرِ اعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس، چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی، امریکہ کے پاکستان میں سفیر ڈانلڈ بلوم، USAID مشن ڈائیریکٹر Reed Aeschlimanی موجودتھے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…