منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسد عمر نے عدالتوں کو اسکینڈلائز کیا پی ٹی آئی رہنما ویڈیو اور ٹرانسکرپٹ سمیت عدالت طلب

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کے کیس میں اسد عمر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے

میں سی پی او،کمشنر، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دئیے کہ اسد عمر نے 26نومبر کو جلسے میں عدالتوں اور ججز کو نشانہ بنایا، پہلے اسد عمرکی 26نومبرکے جلسے میں کی گئی تقریر دیکھیں گے، انہوں نے جلسے میں عدالتوں کو اسکینڈلائز کیا اور عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل رجسٹرارلاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کی درخواست پر اسد عمرکے خطاب کی جواب طلبی کی ہے، آئین کے آرٹیکل14کے تحت کسی بھی ادارے اور شخصیات کو متنازع نہیں بنایا جاسکتا، عدالت کو اختیار ہے کہ آرٹیکل 204 بی کے تحت سزا دے سکتی ہے۔عدالت نے اسد عمر کو بدھ 7دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور ان کے بیان کی ویڈیو، ٹرانسکرپٹ بھی طلب کرلیں۔عدالت نے اسد عمر کے وکیل کو اگلی سماعت پر اپنے مکل کو ساتھ لانے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…