اعظم نذیر تارڑ سے استعفیٰ سابق آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کے کہنے پر لیا گیا، عمر چیمہ کا دعویٰ

3  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی عمر چیمہ کا یوٹیوب چینل ٹاک شاک پر اپنے تازہ وی لاگ میں کہنا ہے کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اکتوبر کے آخر میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ان کے استعفے کو سپریم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس کے نامزد کردہ ججز کے حق میں ووٹ دینے کے ساتھ جوڑا جا رہا تھا مگر اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ

اعظم نذیر تارڑ کے مستعفی ہونے کی وجہ لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف ہونے والی نعرے بازی بنی۔ اس نعرے بازی کے دوران اعظم نذیر تارڑ سٹیج پر موجود تھے اور تاثر یہی پایا جاتا ہے کہ انہوں نے کسی کو نعرے لگانے سے منع نہیں کیا۔ اس نعرے بازی کے بعد آرمی لیڈرشپ شدید غصے میں آ گئی اور اس وقت کے آرمی چیف جنرل باجوہ کی جانب سے حکومت کو لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک (ن) لیگی رہنما کے ذریعے پیغام بھیجا گیا۔ حکومت نے من و عن یہ تو نہیں بتایا کہ اس پیغام میں حکومت سے کیا کہا گیا تھا تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے کہا کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ایک مہینے میں فوج کی اعلیٰ قیادت تبدیل ہونے جا رہی ہے تو ہم اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں کرنا چاہتے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ مجھے مستعفی ہونے پہ کوئی اعتراض نہیں ہے اور انہوں نے فوراً استعفیٰ پیش کر دیا۔

اب 29 نومبر کو جنرل قمر جاوید باجوہ جب ریٹائر ہوگئے ہیں اور انہوں نے فوج کی کمان جنرل عاصم منیر کے سپرد کر دی ہے تو اسی شام وزیر اعظم شہباز شریف نے (ن) لیگی وزرا کا ایک وفد اعظم نذیر تارڑ کے پاس بھیج دیا۔ وزیراعظم نے اعظم نذیر تارڑ کو یہ پیغام دیا کہ ان کا استعفیٰ ابھی تک منظور نہیں کیا گیا اس لیے وہ استعفیٰ واپس لے کر دوبارہ اپنا عہدہ سنبھال لیں۔ چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا ہے اور پھر سے ملک کے وزیر قانون بن گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…